Social Icons

Pages

Thursday, 12 June 2014

معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی

دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر گئی ہے۔
یہ بلی فروری سنہ 1990 میں پیدا ہوئی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی عمر کو سرکاری طور پر مئی میں تسلیم کیا۔
پوپی اپنی مالکن جیکی اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے بورن متھ میں رہتی تھی۔
جیکی نے کہا ’ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے بہت بیمار رہی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی تھیں لیکن بدھ کو اسے پانی کے باعث انفیکشن ہو گئی اور اس کی پچھلی ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں۔‘
جیکی نے مزید کہا ’وہ جمعے کو سہ پہر ساڑھے تین بجے چل بسی۔ میں نے وہ سارا دن اس کے ساتھ گذارا۔‘
بلیوں کی عمر عموماً 15 برس تک ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلی کی عمر کے پہلے دو برس انسانی عمر کے 25 برس کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہر تین ماہ ایک برس کے برابر۔
اس نظریے کے مطابق پوپی کی عمر 114 برس تھی۔
اس سے پہلے اب تک کی معمر ترین قرار دی جانے والے بلی ٹیکسس کی ’کریم پف‘ تھی جس کی عمر 38 برس تھی۔


No comments:

Post a Comment

More Hot Pages